Thursday, 18 June 2026, 11:59:30 pm
 
خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، پنجاب بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بارش کا امکان
June 17, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران خیبرپختونخوا، کشمیر ، گلگت بلتستان، پنجاب بالائی سندھ اور شمال مشرقی بلوچستان میں بعض مقامات پرتیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت

اسلام آباد تئیس ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور اورپشاور اٹھائیس

کراچی تیس

کوئٹہ اکیس

گلگت بیس

مری چودہاور مظفرآباد انیس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر، جموں، لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگرسولہ ڈگری سینٹی گریڈ،جموںستائیس،لیہہ چار، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ پندرہ اور شوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ ،