محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق اگلے بارہ گھنٹوں کے دوران بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیاگیابعض بڑے شہروں کادرجہ حرارت
اسلام آباد بائیس ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور اٹھائیس
کراچی تیس
پشاور پچیس
کوئٹہ بیس
گلگت سترہ
مری پندرہ
اورمظفرآباد اکیس ڈگری سینٹی گریڈ
بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کیلئے محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق سرینگر،جموں،LEH، پلوامہ، اننت ناگ،شوپیاں اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے ، تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگراور اننت ناگ میں سولہ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں چھبیس، لیہہ پانچ، پلوامہ اور بارہ مولہ پندرہ اور شوپیاں میں چودہ ڈگری سینٹی گریڈ۔