خواتین کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج تین میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ آسٹریلیا اور نیدرلینڈز کے درمیان ساؤتھمپٹن میں کھیلا جائے گا۔ میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔
دوسرے میچ میں پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں اسی مقام پر مدمقابل ہوں گی۔ میچ شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔
ٹورنامنٹ کا تیسرا میچ انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان لیڈز میں کھیلا جائے گا۔ میچ رات ساڑھے دس بجے شروع ہوگا۔