خواتین کے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں آج دو میچ کھیلے جائیں گے۔
پہلا میچ برسٹل میں ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان کھیلا جائے گا جو دوپہر اڑھائی بجے شروع ہوگا۔
مانچسٹر میں کھیلے جانے والے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ اور بھارت کی خواتین ٹیمیں مد مقابل ہوں گی جو شام ساڑھے چھ بجے شروع ہوگا۔