رات برمنگھم میں خواتین کے آئی سی سی ٹی ٹونٹی عالمی کرکٹ کپ میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کو دو وکٹوں سے ہرادیا۔
پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 126 رنز بنائے۔
جنوبی افریقہ نے مطلوبہ ہدف 16.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔
آج لیڈز میں کھیلے جانے والے ایک میچ میں اسکاٹ لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا۔