Thursday, 18 June 2026, 11:57:06 pm
 
پاکستان کا عالمی سطح پر ایک اور اعزاز،امریکہ میں منعقدہ چار ملکی پولو ٹورنامنٹ جیت لیا
June 18, 2026

پاکستان نے عالمی سطح پر ایک اور اعزاز اپنے نام کرتے ہوئے امریکا میں منعقدہ چار ملکی پولو ٹورنامنٹ جیت لیا۔

امریکی ریاست ورجینیا کے گریٹ میڈو میدان میں 14 جون کو کھیلے گئے ٹورنامنٹ میں میزبان امریکا، پاکستان، انگلینڈ اور ارجنٹینا کی ٹیموں نے شرکت کی۔

فائنل میں پاکستانی پولو ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی کھلاڑیوں نے پورے ٹورنامنٹ کے دوران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور فائنل میں عمدہ ٹیم ورک اور مہارت کے ذریعے فتح حاصل کی۔

پاکستان کی اس کامیابی کو کھیلوں کے میدان میں ایک اہم سنگِ میل قرار دیا جا رہا ہے، جس سے عالمی سطح پر پاکستانی کھلاڑیوں کی صلاحیتوں اور صلاحیتِ مقابلہ کا ایک بار پھر بھرپور اظہار ہوا ہے۔