امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ احسن ایاز اپنی قابلیت کے بل بوتے پر ایک بار پھر پاکستان کو اسکواش کے میدان میں بین الاقوامی شہرت سے ہمکنار کرکے پاکستان کا سر دوبارہ فخر سے بلند کریں گے۔
ورلڈ جونیئر چیمپئن احسن ایاز نے پاکستان کے سفیر مسعود خان سے سفارتخانہ پاکستان میںملاقات کی۔مسعود خان نے سفارتخانہ آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا اور مبارکباد دی ۔احسن ایاز نے سفیر پاکستان کو امریکہ اور بین الاقوامی سطح پر پروفیشنل اسکواش کھیلنے کے اپنے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
مسعود خان نے احسن ایاز کو سفارتخانہ پاکستان کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا۔ بین الاقوامی آئیکنز جہانگیر خان اور جان شیر خان کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انکا دور اسکواش میں پاکستان کی شاندار کارکردگی کے سنہری دور کی یاد تازہ کرتا ہے احسن ایاز پاکستان کا سر دوبارہ فخر سے بلند کریں گئے ۔
اس موقع پر احسن ایاز نے کہا کہ انکے جیتے ہوئے تمام ٹائٹل ہی انکے لیے اہم ہیں لیکن ورلڈ جونئیر چیمپین شپ کا اعزاز انکے دل کے سب سے قریب ہے جو انہوں نے پولینڈ میں جیتا تھا ۔اپنی ترجیحات کا ذکر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس وقت ان کی اولین ترجیح صرف اور صرف کھیل میں بہتری لانا ہے اور دنیا کے ٹاپ 10 میں شامل ہونا ہے اور اس مقصد کیلئے وہ پوری دنیا کا سفر کرتے ہیں اور بین الاقوامی کوچز کے ساتھ تربیت حاصل کرتے ہیںاحسن ایاز 23 سال کے پروفیشنل اسکواش کھلاڑی ہیں جنہوں نے 8 سال بعد 2016 میں اسکواش جونئیر چیمپئن شپ جیتی ہیجبکہ PSA رینکنگ میں دنیا میں 87 ویں نمبر پر ہے۔