Monday, 12 May 2025, 06:20:43 am
 
پاکستان کا بھارت سے جنگ بندی معاہدے پرمکمل عملدرآمد کاعزم
May 11, 2025

پاکستان نے بھارت کے ساتھ جنگ بندی معاہدے پر مکمل عملدرآمد کے عزم کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان شفقت علی خان نے جنگ بندی کی خلاف ورزیوں سے متعلق بھارتی سیکرٹری خارجہ کے بیان پر میڈیا کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مسلح افواج موجودہ صورتحال میں انتہائی ضبط و تحمل اور ذمہ داری کا مظاہرہ کررہی ہیں۔