Wednesday, 18 November 2026, 12:20:16 am
 
پاکستان کسٹمز نے منشیات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی
November 16, 2026

پاکستان کسٹمز، کلکٹریٹ آف کسٹمز انفورسمنٹ، کوئٹہ نے منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے سرانان (Saranaan) میں واقع ایک ڈمپنگ سائٹ سے 115 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ برآمد کی گئی افیون کی تخمینہ شدہ مارکیٹ مالیت 58 کروڑ 52 لاکھ روپے ہے۔

برآمد شدہ منشیات کو مقررہ قانونی طریقہ کار کے مطابق محفوظ تحویل کیلئے اسٹیٹ ویئر ہاؤس، کوئٹہ میں جمع کرا دیا گیا۔

یہ کامیاب کارروائی منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف پاکستان کسٹمز کی مسلسل نگرانی، پیشہ ورانہ صلاحیت اور انسدادِ اسمگلنگ کے مؤثر اقدامات کا مظہر ہے۔