Wednesday, 18 November 2026, 12:30:19 am
 
ملک بھر کے عوام کا دیرینہ مسائل کے حل کے لیے نئے صوبوں کے قیام کی کھل کر حمایت کا اظہار
November 15, 2026

ملک بھر کے عوام اپنے دیرینہ مسائل کے حل کیلئے نئے صوبوں کے قیام کی کھل کر حمایت کر رہے ہیں۔

بلوچستان کے شہریوں نے بھی اس تجویز کا خیرمقدم کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نئے صوبوں کے قیام سے احساسِ محرومی اور علاقائی تعصب کے خاتمے میں مدد ملے گی، جبکہ دور دراز علاقوں میں بنیادی سہولیات تک رسائی بہتر ہوگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ نئی انتظامی اکائیوں کے قیام سے تعلیم، صحت اور دیگر سرکاری خدمات لوگوں کی دہلیز تک پہنچ سکیں گی۔