نوجوان خواتین کو بااختیار بنانے اور مستقبل کی قیادت پروان چڑھانے کیلئے پانچ روزہ قومی خواتین قیادت کانفرنس آج کوئٹہ میں شروع ہو رہی ہے۔
کانفرنس میں ملک بھر سے ڈھائی سو سے زائد نوجوان خواتین کی شرکت متوقع ہے۔
کانفرنس میں کاروباری سرگرمیوں، مصنوعی ذہانت، تعلیم اور خواتین کو بااختیار بنانے کے موضوعات پر مختلف نشستیں، مذاکرے اور ماہرین کے خطابات ہوں گے۔