محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہنے کا امکان ہے۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت
اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ
لاہور انیس
کراچی چوبیس
پشاور پندرہ
کوئٹہ چار
گلگت چھ
مری سات
اور مظفرآباد دس ڈگری سینٹی گریڈ۔
بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق سری نگر میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور ہلکی بارش کا امکان ہے، جبکہ لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اور بارہ مولہ میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے اور ہلکی برفباری کی توقع ہے۔ جموں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود اور خشک رہے گا۔
آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سری نگر، اننت ناگ اور شوپیاں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ، لیہہ منفی تین، پلوامہ اور بارہ مولہ سات ڈگری سینٹی گریڈ۔