Wednesday, 18 November 2026, 12:12:30 am
 
ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا
November 14, 2026

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد رہے گا۔

تاہم گلگت بلتستان، بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہوائیں چلنے اور گرج چمک کیساتھ بارش جبکہ پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیابعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد بارہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور انیس

کراچی پچیس

پشاور چودہ

کوئٹہ اور گلگت پانچ

مری سات

اور مظفرآباد گیارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق لیہہ، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں ،بارہ مولہ اورسرینگر میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کیساتھ ہلکی بارش اور برفباری کا امکان ہے جبکہ جموں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود اور موسم خشک رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور اننت ناگ میں سات ڈگری سینٹی گریڈ، جموں سترہ، لیہہ منفی چار جبکہ شوپیاں اور بارہ مولہ میں آٹھ ڈگری سینٹی گریڈ۔