کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمیشن نے اوٹاوا کے گلوبل سینٹر فار Pluralismمیں معروف پاکستانی آرٹسٹ عائشہ کمال کی خطاطی کے فن پاروں کی تین روزہ نمائش کا اہتمام کیا۔
کینیڈا میں پاکستان کے ہائی کمشنر محمد سلیم نے نمائش کا افتتاح کیا۔
انہوں نے عالمی سطح پر پاکستان کا مثبت تشخص اجاگر کرنے کیلئے عائشہ کمال کی فنی خدمات کو سراہا۔
شائقین نے نمائش میں رکھے گئے فن پاروں خصوصاً ان کی نفیس کاریگری، جمالیاتی حسن اور پاکستان میں روایتی خطاطی کے تخلیقی ارتقا کی تعریف کی۔