Wednesday, 11 November 2026, 06:28:05 pm
 
معروف پس پردہ گلوکار اے نیئر کی دسویں برسی
November 11, 2026

معروف پس پردہ گلوکار اے نیئر کی دسویں برسی آج منائی جا رہی ہے۔

آرتھر نیئرانیس سو پچاس میں ساہیوال میں پیدا ہوئے۔

انہوں نے انیس سو چوہتر میں پاکستان ٹیلی ویژن کے پروگرام نئے فنکار سے گلوکاری کا آغاز کیا اور بعد میں فلمی صنعت کیلئے بطور پس پردہ گلوکار کئی گیت گائے۔

اے نیئر نے اپنے فنی کیریئر کے دوران چار ہزار سے زائد فلمی گیت گائے۔

ان کے مشہور گانوں میں'' اِک بات کہوں دلدارا، چاند تارے گھٹا، پھول شبنم صبا، پیار تو ایک دن ہونا تھا اور جنگل میں منگل تیرے ہی دم سے'' شامل ہیں۔

انہیں پانچ مرتبہ نگار ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اے نیئردو ہزار سولہ میں آج کے روز لاہور میں انتقال کر گئے تھے۔