Monday, 12 October 2026, 01:26:13 am
 
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری پر پشاور میں شہریوں کا جشن، مٹھائیاں تقسیم
October 11, 2026

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ  کی منظوری کے  بعد پشاور میں شہریوں نے جشن منایا اور مٹھائیاں تقسیم کیں۔

شہریوں نے صوبے میں امن و امان کے قیام اور امن و استحکام یقینی بنانے کے لیے وفاقی حکومت کے اقدام کو خوش آئند قرار دیا۔

پشاور میں شہریوں نے اس اقدام کو پی ٹی آئی کی حکومت سے یومِ نجات قرار دیتے ہوئے خوشی کا اظہار کیا۔