Sunday, 11 October 2026, 03:57:26 am
 
ڈائریکٹرجنرل الیکشن کمیشن شمشاد اختر ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے شہید
October 10, 2026

الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر ضلع ٹانک میں نامعلوم مسلح افراد کے دہشت گرد حملے میں شہید ہو گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق چیف الیکشن کمشنر، الیکشن کمیشن کے ارکان اور ملازمین نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی ہے۔

شمشاد اختر ایک دیانت دار، شریف النفس اور فرض شناس افسر تھے۔