Friday, 16 October 2026, 03:59:42 am
 
آج ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا: محکمہ موسمیات
October 15, 2026

File Photo

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم خشک رہے گا۔

تاہم شمال مشرقی پنجاب، گلگت بلتستان، کشمیر اور ملحقہ علاقوں میں بعض مقامات پر تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے ۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا بعض بڑے شہروں کا درجہ حرارت:

اسلام آباد اور مظفرآباد پندرہ ڈگری سینٹی گریڈ

لاہور تئیس

کراچی ستائیس

پشاور سترہ

کوئٹہ نو

گلگت گیارہ

اور مری دس ڈگری سینٹی گریڈ۔

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کیلئے موسم کی پیشگوئی کے مطابق جموں، پلوامہ، اننت ناگ اور بارہ مولہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے اورگرج کے ساتھ بارش کاامکان ہے جبکہ لیہہ میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا۔

آج صبح ریکارڈ کیا گیا درجہ حرارت:سرینگر، پلوامہ اور شوپیاں میں گیارہ ڈگری سینی گریڈ، جموں بیس، لیہہ صفر جبکہ اننت ناگ اور بارہ مولہ میں بارہ ڈگری سینٹی گریڈ۔