Friday, 25 September 2026, 03:35:23 am
 

مزید خبریں

 
وفاقی حکومت کی اسلام آباد، پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز تعیناتی کی منظوری
September 24, 2026

وفاقی حکومت نے اسلام آباد اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں رینجرز کی تعیناتی کی منظوری دی ہے۔

وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق یہ تعیناتی اسلام آباد کے چیف کمشنر اور پنجاب حکومت کی درخواست پر کی گئی ہے۔

تعینات اہلکار مروجہ قواعد و ضوابط کے مطابق اپنے فرائض کی ادائیگی کے دوران کسی بھی قسم کے خطرے اور پرتشدد حملے میں اپنے دفاع کے لیے مناسب اقدام کر سکتے ہیں۔