Thursday, 24 September 2026, 09:09:02 pm
 
علی پرویز ملک کی بلا تعطل ایندھن فراہمی کیلئے پیشگی انتظامات کی ہدایت
September 24, 2026

وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ایندھن کی بلا تعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے پیشگی انتظامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہوں نے یہ بات پیٹرولیم مصنوعات کی بلا تعطل فراہمی اور وزیراعظم کی فیول ریلیف اسکیم پر عملدرآمد یقینی بنانے کے حوالے سے اسلام آباد میں منعقدہ ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

وزیرِ پیٹرولیم نے کہا کہ سڑکوں کی بندش کی صورت میں پیٹرولیم مصنوعات کی ترسیل متاثر نہیں ہونی چاہیے۔

ریلوے کے ایڈیشنل سیکرٹری نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ریلویز راستوں کی بندش کی صورت میں ڈیزل کی ترسیل خصوصاً خیبرپختونخوا کو ایندھن کی فراہمی کے لیے زیادہ سے زیادہ ٹرینیں دستیاب رکھے گا۔

پاکستان اسٹیٹ آئل کو پیشگی منصوبہ بندی کے ذریعے فیول کی وافر مقدار ذخیرہ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اوگرا نے ایندھن کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی کنٹرول روم بھی قائم کیا ہے۔