وفاقی وزیرِ بحری امور محمد جنید انور نے کورنگی فشریز ہاربر پر 100 ایکڑ پر محیط میری کلچر انویسٹمنٹ اینڈ ڈیویلپمنٹ اسٹیٹ قائم کرنے کا منصوبہ پیش کیا ہے۔
اس مجوزہ میری کلچر اسٹیٹ میں فش فارمنگ، ہیچریز، تحقیق، پراسیسنگ اور ویلیو ایڈیشن کی جدید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
میری کلچر اسٹیٹ میں کولڈ چین، کمرشل سہولیات، جدید انفراسٹرکچر اور پائیدار ترقی کے نظام بھی قائم کئے جائیں گے۔