وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ڈاکٹر نجیب نقی کو آزاد جموں و کشمیر کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔
اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نجیب نقی کا انتخاب آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے اعتماد کا مظہر ہے۔
وزیراعظم نے اس یقین کا اظہار کیا کہ ڈاکٹر نجیب نقی اپنی ذمہ داریاں احسن انداز میں سرانجام دیتے ہوئے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی، خوشحالی اور عوامی فلاح کیلئے مؤثر کردار ادا کریں گے۔
شہباز شریف نے آزاد جموں و کشمیر کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کیلئے وفاقی حکومت کے بھرپور تعاون کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔