حکومت نے آج کے لیے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہے۔
وزارت پٹرولیم کے اعلامیے کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں چار روپے اکیس پیسے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد اس کی نئی قیمت چار سو چودہ روپے پچھتر پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اسی طرح پٹرول کی قیمت میں ایک روپے ترانوے پیسے فی لیٹر کمی کے بعد اس کی نئی قیمت تین سو نوے روپے بارہ پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔