فائل فوٹو
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اسکولوں کے لیے نئے تعلیمی نصاب کی منظوری دی ہے اور پہلی جماعت سے بارہویں جماعت تک کے نصاب میں مصنوعی ذہانت کو شامل کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے آج لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اے آئی لیبز کے قیام اور طلباء کی تعلیمی بنیاد اور ڈیجیٹل خواندگی بہتر بنانے کے لیے پرائمری تعلیم کو مضبوط بنانے پر زور دیا۔
اجلا س کو پنجاب کے تعلیمی نصاب، تربیت اور جائزے کے ادارے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔