بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا نے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے معاشی اصلاحات پرعمل درآمد سے اقتصادی استحکام برقرار رکھنے، سرمایہ کاروں کااعتماد بحال کرنے اور عالمی منڈی تک دوبارہ رسائی حاصل کرنے میں مدد ملی ہے۔
سوشل میڈیا ایکس پر ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اصلاحات کا تسلسل اقتصادی شرح نمو میں اضافے اور عوام کی زندگیوں میں بہتری لانے میں معاون ثابت ہوگا۔