Thursday, 24 September 2026, 09:12:41 pm
 
سندھ کے شہریوں نے بھی نئے صوبوں کو اپنے مسائل کا واحد حل قرار دے دیا
September 24, 2026

سندھ کے شہریوں نے بھی نئے صوبوں کو اپنے مسائل کا واحد حل قرار دیا ہے۔

کراچی، لاڑکانہ اور حیدرآباد کے عوام کا کہنا ہے کہ ان کی مشکلات کا خاتمہ نئے صوبوں کے قیام سے ہی ممکن ہے۔

نئے صوبوں کی تشکیل پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کراچی میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور یہاں پانی، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی سے ہر شخص پریشان ہے۔ ایک شہری نے مطالبہ کیا کہ کراچی کو نیا صوبہ بنایا جائے، یا پھر اسے وفاق کے حوالے کیا جائے۔