Tuesday, 15 September 2026, 02:27:04 pm
 
نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کاملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
September 15, 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ دو روز کے دوران شدید بارش کی پیشگوئی کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کیا ہے۔

نیشنل ایمرجنسیز آپریشن سینٹر کے مطابق بالائی علاقوں میں متوقع بارشوں کے باعث دریائوں اور ندی نالوں کے بہائو میں اضافے کا خدشہ ہے۔

گلگت بلتستان کے بڑے اضلاع گلگت، دیامر، غذر، ہنزہ، اورسکردو میں اچانک سیلابی صورتحال پیدا ہو سکتی ہے۔

خیبر پختونخوا میں اپر دیر، سوات، باجوڑ، مالاکنڈ، کرم، کوہستان، مہمند اور اورکزئی کے علاقوں میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے۔

پنجاب میں راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور شیخوپورہ کے شہری علاقوں میں سیلا بی صورتحال متوقع ہے۔

بلوچستان میں ژوب، شیرانی اور موسی خیل کے علاقوں میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

شہریوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شدید بارش کے دوران برساتی نالوں، زیر آب سڑکوں، پلوں اور نشیبی گزرگاہوں کو عبور کرنے سے گریز کریں۔