Friday, 25 September 2026, 03:35:23 am
 
لداخ: بھارتی فورسز کے ہاتھوں چار افراد کے قتل کی پہلی برسی ، علاقے میں مکمل ہڑتال
September 24, 2026

فائل فوٹو

بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر کے لداخ خطے میں بھارتی فورسز کے ہاتھوں چار کشمیریوں کے قتل کی پہلی برسی کے موقع پر مکمل ہڑتال ہے۔

LEH اور کرگل اضلاع میں احتجاجی مارچ کیے گئے۔

گزشتہ سال آج ہی کے دن بھارتی فوج نے LEH میں پرامن مظاہرین پر اندھا دھند فائرنگ کی تھی۔

اُدھر کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مقبوضہ جموں و کشمیر میں صحافیوں کو علاقے کے زمینی حقائق سامنے لانے پر سخت ریاستی جبر کا سامنا ہے۔

حریت کانفرنس کے ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ صحافیوں کو تھانوں میں طلب کیا جاتا ہے اور علاقے میں انسانی حقوق کے مسائل پر رپورٹنگ نہ کرنے کا حلف نامہ دستخط کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارتی ظلم و جبر کے خلاف آواز اٹھانے کی کوشش کرنے والے کسی بھی شخص کو ظالمانہ قوانین کے تحت فوری طور پر جیل میں ڈال دیا جاتا ہے۔