Sunday, 20 September 2026, 03:02:12 pm
 

مزید خبریں

 
بھارت کی ہٹ دھرمی خطے میں مسلسل کشیدگی کا باعث ہے، حریت کانفرنس
September 19, 2026

غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کہا ہے کہ مسئلہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارت کی ہٹ دھرمی اور غیر حقیقت پسندانہ سوچ نے پورے خطے کو مسلسل کشیدگی اور غیر یقینی کی صورتحال سے دوچار کر رکھا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق حریت کانفرنس کے ترجمان ایڈووکیٹ عبدالرشید منہاس نے سری نگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ کشمیری اقوام متحدہ کے تسلیم شدہ اپنے حق خودارادیت کا مطالبہ کر رہے ہیں، تاہم بھارت انہیں اس مطالبے پر وحشیانہ فوجی طاقت کا نشانہ بنا رہا ہے۔

کل جماعتی حریت کانفرنس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ بھارت پر مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے دباؤ ڈالے تاکہ خطے میں امن اور ترقی کو فروغ دیا جا سکے۔

بھارتی پولیس نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر کے ضلع راجوری میں تین کشمیریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

کشمیری نوجوانوں کو ہراساں اور گرفتار کرنا بھارتی فوج کا معمول ہے، جس کے باعث مقبوضہ جموں و کشمیر اور بھارت بھر میں ہزاروں کشمیری اور کارکن سیاسی اور من گھڑت الزامات کے تحت جیلوں میں قید ہیں۔ انسانی حقوق کی تنظیمیں بڑے پیمانے پر ان کی مذمت کرتی ہیں۔

کشمیریوں کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے برسوں تک جیلوں اور حراستی مراکز میں قید رکھنا کشمیریوں کے خلاف بھارتی ریاستی جبر کا حصہ ہے۔ ہزاروں کشمیری اس وقت پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ایکٹ جیسے کالے قوانین کے تحت قید ہیں۔