بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز نے ضلع کپواڑہ میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے ظالمانہ قانون کے تحت مزید دو کشمیریوں کی جائیدادیں ضبط کر لی ہیں۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ضبط کی گئی جائیدادوں میں پندرہ کنال زرعی اراضی اور دو رہائشی مکانات شامل ہیں۔
بھارتی حکومت کشمیری عوام کو معاشی طور پر کمزور کرکے ان پر دباؤ ڈالنے کی وسیع تر حکمت عملی کے تحت ان کی اراضی اور جائیدادیں ضبط کر رہی ہے۔
ادھر بھارت نے غیر قانونی طور پر زیر قبضہ جموں و کشمیر میں پابندیاں مزید سخت کر دی ہیں، سری نگر اور دیگر اضلاع میں تلاشی کے عمل اور علاقے میں تسلط قائم کرنے کی کارروائیوں میں اضافہ کردیا ہے، جس سے عوام کی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔