Thursday, 17 September 2026, 02:24:31 pm
 

مزید خبریں

 
بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی ، دو نوجوانوں کو شہید کردیا
September 17, 2026

بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض فورسز نے ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی میں ضلع ادھم پور میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران دو نوجوانوں کو شہید کر دیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو مجلتا کے علاقے میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔