Tuesday, 22 September 2026, 03:46:15 am
 

مزید خبریں

 
امن کے عالمی دن کے موقع پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں صورتحال اس کے برعکس ہے
September 21, 2026

آج امن کا عالمی دن منا یا جارہا ہے جبکہ بھارت کے غیرقانونی زیر قبضہ جموں و کشمیرکی صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے جہاں بھارت کے مسلسل قبضے اور جاری ریاستی تشدد نے علاقے میں خوف و دہشت اور بدامنی کی فضا قائم کر رکھی ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی طرف سے آج عالمی یومِ امن کے موقع پر جاری کی گئی ایک رپورٹ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کے شہریوں کو بھارتی فوج کی جانب سے گزشتہ اناسی برس سے سیاسی ناانصافی، خوف و ہراس اور مظالم کا سامنا ہے۔

رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ قابض بھارتی فوج اور ایجنسیاں تشدد، گرفتاریوں اور گھروں پر چھاپوں سمیت مقبوضہ جموں و کشمیر میں مسلسل پرتشدد کارروائیاں کر رہی ہیں۔

بھارت مقبوضہ جموں وکشمیر کے محصور عوام کی جدوجہد آزادی کو دبانے کے لیے ریاستی دہشتگردی کو سرکاری پالیسی کے طورپر استعمال کررہا ہے اور گزشتہ کئی دہائیوں سے انہیں ڈرا دھمکا کر مرعوب کرنے کی کوشش کررہا ہے لیکن اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوا۔