Monday, 24 August 2026, 01:56:51 pm
 
صدر کا کیٹی بندر پورٹ کی مربوط ترقی پر زور
August 24, 2026

صدر آصف علی زرداری نے کیٹی بندر پورٹ کی مربوط ترقی پر زور دیا ہے، جس میں رابطوں اور مقامی لوگوں کے روزگار پر توجہ دی جائے گی۔

وہ اسلام آباد میں چائنا ہاربر انجینئرنگ کمپنی کی جانب سے کیٹی بندر پورٹ کی مجوزہ ترقی پرایک پریذنٹیشن کے دوران گفتگو کر رہے تھے۔

صدر نے کہا کہ منصوبے کو قابل اعتماد سڑکوں کے رابطے، بجلی اور پانی کی فراہمی، صنعتی بنیادی ڈھانچے اور دیگر ضروری سہولیات سے منسلک کیا جانا چاہیے۔

انہوں نے پاکستان کے بنیادی ڈھانچے اور بحری ترقی میں تعاون کے لیے چین کی مسلسل دلچسپی کو سراہا۔

صدر نے چینی اور متعلقہ پاکستانی حکام کے درمیان قریبی تکنیکی روابط کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی پائیداری کو اہم ترجیح دی جانی چاہیے، خاص طور پر دریائے سندھ کے ڈیلٹا کے نازک ماحولیاتی نظام کے تحفظ اور مقامی ماہی گیروں کے مفادات اور روزگار کو مدنظر رکھا جائے۔

چینی وفد نے کیٹی بندر پورٹ کے تصوراتی ماسٹر پلان کے بارے میں بریفنگ دی، جس میں متعدد ٹرمینلز، لاجسٹکس اور معاون بنیادی ڈھانچے کے ساتھ ایک نئی آبی بحری گزرگاہ کاخاکہ پیش کیا گیا ہے۔