Monday, 24 August 2026, 02:28:17 am
 
دورۂ برطانیہ، نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے
August 23, 2026

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار لندن پہنچ گئے۔ محمد اسحاق ڈار 24 سے 28 اگست تک برطانیہ کا سرکاری دورہ کررہے ہیں۔

 برطانیہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر ٹیپو عثمان نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورے کے دوران اسحاق ڈار کی برطانوی وزیر خارجہ ایڈ ملی بینڈ اور برطانوی وزیر مملکت برائے پاکستان اسٹیفن ڈوٹی سے ملاقاتیں ہوں گی۔

نائب وزیراعظم برطانوی حکومت کے دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

ترجمان کے مطابق اسحاق ڈار کی عالمی بحری تنظیم کے سیکریٹری جنرل ارسینیو ڈومنگیز سے بھی ملاقات ہوگی، جس میں علاقائی بحری سلامتی پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اسحاق ڈار دولت مشترکہ کی سیکریٹری جنرل شرلی ایوکور بوچوے سے بھی ملاقات کریں گے۔