چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے پاکستان اور قطر کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور سماجی و سیاسی تعاون میں اضافے کے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں ممتاز کاروباری شخصیت اور قطر کے شاہی خاندان کے سینئر رکن شیخ نائف بن عید الثانی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے قطری وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
چیئرمین سینیٹ نے عالمی اور علاقائی سطح پر امن اور مکالمے کے فروغ میں پاکستان کے تعمیری کردار کو اجاگر کیا۔
انہوں نے قطری سرمایہ کاروں کو پاکستان میں بالخصوص سیاحت، زراعت، توانائی اور باہمی دلچسپی کے دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے مواقع سے استفادہ کرنے کی دعوت دی۔
شیخ نائف بن عید الثانی نے امن، مکالمے، ترقی اور علاقائی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔
قطری وفد نے پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع تلاش کرنے میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔