Monday, 24 August 2026, 02:31:39 am
 
اسحاق ڈار کی ازبک ہم منصب سے ٹیلی فونک گفتگو، باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال
August 23, 2026

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے لندن سے ازبکستان کے وزیر خارجہ بختیار سعیدوف سے ٹیلی فون پر گفتگو کی۔

دونوں رہنماؤں نے باہمی دلچسپی کے امور اور کرغزستان میں ہونے والے شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے سربراہانِ مملکت کے آئندہ اجلاس پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور ازبکستان کے درمیان قریبی اور برادرانہ تعلقات کی تجدید کی اور مشترکہ دوطرفہ ترجیحات کو مزید آگے بڑھانے کے لیے ایس سی او سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات پر اتفاق کیا۔