Monday, 24 August 2026, 02:30:58 am
 
بلوچستان کوئلہ کان حادثے میں جاں بحق کان کنوں کے لواحقین میں مالی امداد کی تقسیم
August 23, 2026

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے بلوچستان میں کوئلے کی کان کے ایک حادثے میں جاں بحق ہونے والے 34 کان کنوں کے لواحقین میں فی کس 20 لاکھ روپے کی امداد تقسیم کی ہے۔

یہ چیکس خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں این ڈی ایم اے کی ایک ٹیم کی جانب سے لواحقین کے حوالے کیے گئے۔

وفاقی حکومت کی جانب سے فراہم کی گئی یہ امداد سوگوار خاندانوں کے ساتھ یکجہتی اور آفات و سانحات سے متاثرہ برادریوں کی معاونت کے عزم کی عکاس ہے۔