چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے تجارت، سرمایہ کاری اور تعاون میں فروغ کے ذریعے پاکستان اور قطر کے درمیان تعلقات مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔
وہ اسلام آباد میں قطر کی معروف کاروباری شخصیت اور شاہی خاندان کے سینئر رکن شیخ نائف بن عید الثانی کی قیادت میں اعلیٰ سطح کے قطری وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔
سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان اور قطر کے درمیان مشترکہ عقیدے، ثقافت اور تاریخ پر مبنی دیرینہ برادرانہ تعلقات قائم ہیں۔
چیئرمین سینیٹ نے بین الپارلیمانی سپیکرز کانفرنس کے انعقادسمیت علاقائی اور عالمی سطح پر امن اور مذاکرات کے فروغ کیلئے پاکستان کی کوششوں کو اجاگر کیا ۔
شیخ نائف بن عید الثانی نے امن اور علاقائی تعاون کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہااورملک میں سرمایہ کاری کے مواقع کی تلاش میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا۔