پاکستان کے دارالحکومت کا نام اسلام آباد آج ہی کے دن 1960 میں رکھا گیا تھا۔
24 فروری 1960 کو ہونے والے وفاقی کابینہ کے ایک اجلاس میں مختلف ناموں کا جائزہ لینے کے بعد اعلان کیا گیا کہ وفاقی دارالحکومت کا نام اسلام آباد ہوگا۔
یہ نام عارف والا سے تعلق رکھنے والے ایک اسکول ٹیچر قاضی عبدالرحمن نے تجویز کیا تھا۔