Sunday, 08 November 2026, 01:19:09 pm
 
صدرِ مملکت کا سابق صدر آزاد کشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان کے انتقال پر اظہارِ افسوس
November 07, 2026

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سابق صدر آزاد جموں و کشمیر راجہ محمد ذوالقرنین خان کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اپنے تعزیتی پیغام میں صدرِ مملکت نے کہا کہ راجہ محمد ذوالقرنین خان کی سیاسی اور عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

صدرِ مملکت نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا بھی کی۔