Saturday, 07 November 2026, 09:35:04 pm
 
ڈی جی آئی ایس پی آر کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے طلبہ اور فیکلٹی کے ساتھ خصوصی نشست
November 07, 2026

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی لاہور کے طلبہ اورفیکلٹی ممبران کے ساتھ ایک خصوصی نشست کی۔

نشست کے دوران پاکستان کے پہلے سکھ ڈاکٹرممپال سنگھ نے ڈی جی آئی ایس پی آر کو خوش آمدید کہا اور پاکستان سے اپنی محبت اور وابستگی کا بھرپور اظہار کیا۔

ڈاکٹر مِمپال سنگھ نے کہا کہ پاکستان میں رہنے والی اقلیتوں کو حاصل سہولیات اور مواقع اس ملک کی خوبصورتی کا ثبوت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے انہیں عزت، شناخت اور تمغۂ امتیاز دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنی افواج کے ساتھ ہمیشہ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہیں اور رہیں گے۔