(File Photo)
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے ستتر گوجرانوالہ ایک اور پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی دو سو تین ساہیوال چھ میں ضمنی انتخابات کیلئے پولنگ جاری ہے۔
الیکشن کمیشن نے آزادانہ، منصفانہ اور شفاف انتخابی عمل یقینی بنانے کیلئے تمام ضروری انتظامات کئے ہیں۔
یہ دونوں نشستیں مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری محمود بشیر ورک اور رکن صوبائی اسمبلی چودھری محمد حنیف جٹ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھیں۔