Sunday, 08 November 2026, 01:19:11 pm
 
ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات میں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں
November 08, 2026

فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے لاہور کی مختلف جامعات میں طلبہ اور اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشستیں کیں۔

ان جامعات میں یونیورسٹی آف لاہور، یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب اور کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی شامل ہیں۔

نشستوں میں افغانستان سمیت خطے کی جیوپولیٹیکل صورتِ حال اور امن کے قیام میں پاک فوج کے کردار سمیت اہم امور زیرِ بحث آئے۔

اس موقع پر طلبہ نے معرکہ حق میں تاریخی کامیابی پر افواج پاکستان کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے پاک افواج کے شہدا کو خراج عقیدت بھی پیش کیا اور ان کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی۔