امور کشمیر، گلگت بلتستان اور سیفران کے وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ عوام، پاک فوج، پولیس اور دیگر سکیورٹی اداروں نے مشترکہ طور پر دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قربانیوں کا ناقابلِ فراموش باب رقم کیا ہے۔
انہوں نے سوات میں ایک جرگے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پائیدار امن اور استحکام عوامی حمایت اور تعاون ہی سے ممکن ہے۔
وزیر نے کہا کہ پاک فوج نے ہر مشکل دور میں اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور قربانیوں کے ذریعے ملک کا دفاع کیا ہے اور حالیہ چیلنجز سے نمٹنے میں بھی اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا ہے۔
انہوں نے قومی اتحاد، یکجہتی اور ریاستی اداروں کے ساتھ تعاون مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔