Saturday, 07 November 2026, 09:20:54 pm
 
پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری و سفارتی پاسپورٹس پر ویز کے بغیر سفری سہولت کا معاہدہ
November 07, 2026

پاکستان اور سوڈان کے درمیان سرکاری اور سفارتی پاسپورٹس پر ویزے کے بغیر داخلے کی سہولت کا معاہدہ طے پا گیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی اور سوڈان کے وزیر داخلہ، لیفٹیننٹ جنرل بابکر سمرہ مصطفیٰ علی نے اسلام آباد میں معاہدے پر دستخط کیے۔

معاہدے کے تحت پاکستان اور سوڈان کے سرکاری اور سفارتی پاسپورٹس رکھنے والوں کو ویزہ فری انٹری کی سہولت حاصل ہوگی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان اور سوڈان کے دوطرفہ تعلقات میں ایک اہم سنگ میل ہے۔

سوڈانی وزیر داخلہ نے کہا کہ معاہدے سے پاکستان اور سوڈان کے درمیان دوستانہ تعلقات اور ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ ملے گا۔