Tuesday, 24 November 2026, 04:00:43 am
 
صدر آصف علی زرداری کا پاکستان اور پُرتگال کے تعلقات مزید مضبوط بنانے پر زور
November 23, 2026

صدر آصف علی زرداری نے تجارت، سرمایہ کاری، زراعت، قابلِ تجدید توانائی، تعلیم اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں وسیع تر تعاون کے ذریعے پاکستان اور پرتگال کے تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر زور دیا ہے۔

آج اسلام آباد میں پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل سے گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے تجارت و سرمایہ کاری کے شعبوں میں پاکستان پرتگال مشترکہ ورکنگ گروپ قائم کرنے کی تجویز پیش کی، تاکہ باہمی رکاوٹوں کو دور کر کے نئے مواقع کی نشاندہی اور کاروباری تعاون میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

اس موقع پر پرتگالی وزیر خارجہ پاؤلو رینجل نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو بہترین اور ہم آہنگ قرار دیتے ہوئے اس خیرسگالی کو مضبوط معاشی اور ثقافتی شراکت داری میں ڈھالنے کی اہمیت کو اجاگر کیا۔