نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے پاکستان اور پرتگال کے دیرینہ دوستانہ تعلقات کو مضبوط تجارتی اور سرمایہ کاری شراکت داری میں ڈھالنے کی اہمیت پر زور دیا ہے۔
وہ آج اسلام آباد میں پاکستان پرتگال بزنس فورم سے خطاب کر رہے تھے۔ اسحاق ڈار نے ٹیکسٹائل، زراعت بالخصوص زیتون کی کاشت اور اس کی پروسیسنگ، قابلِ تجدید توانائی، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور بحری خدمات کے شعبوں میں باہمی تعاون کے مواقع کو اجاگر کیا۔
اس موقع پر پاکستان کے بورڈ آف انویسٹمنٹ اور پرتگال کے ادارے اے آئی سی ای پی کے درمیان سرمایہ کاری کے تحفظ سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر بھی دستخط کیے گئے۔