Monday, 23 November 2026, 03:46:39 pm
 
احسن اقبال آج خلائی مشن کے مرکز کا دورہ کریں گے
November 23, 2026

وزیر منصوبہ بندی و خصوصی اقدامات احسن اقبال پاکستان کے پہلے خلا باز کی خلا کی جانب روانگی کی تقریب میں شرکت کے لیے بیجنگ میں موجود ہیں۔

احسن اقبال آج خلائی مشن کے مرکز کا دورہ کریں گے، جہاں وہ تربیت مکمل کرنے والے دو پاکستانی خلا بازوں سے ملاقات کریں گے۔

ان میں سے ایک خلا باز کا حتمی انتخاب خلائی پرواز سے قبل کیا جائے گا۔

احسن اقبال نے کہا ہے کہ یہ پرواز پاکستان کے خلائی سفر کی عکاس ہے، جو ہمارے نوجوانوں کے خوابوں کو کرہ ارض سے باہر لے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا پہلا خلا باز چینی خلائی اسٹیشن کا پہلا غیر ملکی مہمان ہوگا۔