Monday, 23 November 2026, 08:23:28 pm
 
وزیراعظم کا خطے میں امن کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہنے پر پرتگال سے اظہارِ تشکر
November 23, 2026

وزیراعظم شہباز شریف نے علاقائی مذاکرات کے فروغ میں پاکستان کے کردار کو سراہنے اور یورپی یونین کے جی ایس پی پلس سکیم تک پاکستان کی مسلسل رسائی کی حمایت کرنے پر پرتگال کا شکریہ ادا کیا ہے۔

وہ پرتگال کے وزیر خارجہ پاؤلو رینجل سے گفتگو کر رہے تھے، جنہوں نے آج اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔

وزیراعظم نے کثیر الجہتی شراکت داری کے لیے مشترکہ وزارتی کمیشن قائم کرنے کی پاکستان کی تجویز قبول کرنے پر پرتگال کے اقدام کو سراہا۔

ملاقات میں فریقین نے سیاسی روابط کو مزید مضبوط بنانے اور تجارت و سرمایہ کاری، زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، ٹیکسٹائل، سیاحت، تعلیم اور ثقافتی تبادلوں کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر تبادلہ خیال کیا۔