Monday, 23 November 2026, 03:46:35 pm
 
پرتگال کے وزیرِ خارجہ دفترِ خارجہ اسلام آباد پہنچ گئے
November 23, 2026

پرتگال کے وزیر خارجہ Paulo Rangel نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے مذاکرات کیلئے اسلام آباد میں دفتر خارجہ پہنچ گئے ہیں۔

دفتر خارجہ آمد پر نائب وزیراعظم نے ان کا استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران دونوں رہنما دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیں گے اور تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کریں گے۔

ملاقات میں زراعت، خصوصاً زیتون کی کاشت اور اس کی پراسیسنگ، قابل تجدید توانائی، بحری رابطوں، نقل مکانی اور تعلیم کے شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوگی۔